اولڈ ایج ہوم منڈی بہاوالدین - FaZi DaR

کپڑوں،جوتوں ، اور بناؤ سنگھار سے زیادہ اپنے مطالعہ، شعور اور گفتگو پر کام کریں۔۔کوئی بھی دس سیکنڈ آپ کے سنگھار سے متاثر ہوسکتا ہے ۔۔اس کے بعد اپکو گفتگو ہی کرنی ہوتی ہے

Monday, November 14, 2022

اولڈ ایج ہوم منڈی بہاوالدین

مینوں پتہ لگا میرے بچے ڈیوٹی کردے نیں پہ۔۔۔۔
 میرا پتر تیرے واسطے بریانی لے کے آئی رج کے کھا ۔۔۔۔۔

خدمت خلق سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور اس کی رضا کے لیے اس کی مخلوق کی کے حقوق کی ادائیگی کرنا، خدمت خلق میں بنیادی بات یہ ہے کہ خدمت محض خدمت کے جذبہ سے ہو کوئی ذاتی غرض نہ ہو
نہ شہرت
نہ دکھلاوا
 اور نہ ہی نام و نمود شامل ہو 
نہ داد تحسین۔۔۔
لوگوں کی واہ واہ مقصود نہ ہو۔ اگر کوئی شخص خدمت خلق سے متعلق کام کا ملازم ہو اسے اس کام کی تنخواہ ملتی ہو تب بھی وہ اپنا کام دیانتداری سے کرے اور عام شہریوں کو زیادہ سے اچھے سلوک سے پیش آئے اورشہریوں سے زیادہ فائدہ پہنچانے کی فکر میں رہے تو یہ بھی خدمت خلق کی ایک اعلیٰ صورت ہے۔۔۔۔

کل لانگ مارچ کے دوران ہمارے بہت سے دوسرے ڈسٹرکٹ سے آئی ہوئی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی مہمان نوازی کے طور پر کھانے کا انتظام کرکے اپنے رکشہ پر یہ خدمت گزار آپہنچی ....

یقیناً تصویر دیکھ کر اس رکشہ ڈرائیور خاتون کو پہچان گے ہونگے جب بھی منڈی بہاوالدین میں اولڈ ایج ہوم کا نام آتا تو اس شخصیت کی ذات ہمارے دماغ میں پہلا عکس بن کے آتی ۔۔۔جیسے ہم اکثر اوقات چوکوں میں ،گلیوں میں ، سڑکوں پر ، عیدین کے مواقعوں پر ، کسی بھی اسلامی تہوار یا پھر کوئی ایسا تہوار جس میں لوگوں کا رش زیادہ ہو تو ہم اس خاتون کو رکشہ چلاتے چندہ مانگتے یا کسی ایک کونے میں ساؤنڈ سپیکر لگا کر چندہ جمع کرتے اور مانگتے ہوئے دیکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔
کن کے لئے؟؟ 
شاید ہمارے لیے ۔۔۔
ہمارے اپنوں کے لیے ۔۔۔
ہمارے بزرگوں کے لئے ۔۔۔۔
کیونکہ لاوارث لوگوں کی خدمت یتیم بچوں کی کفالت کو اس نے اپنی زمہ داری بنا لیا ہے ۔۔۔
جہاں پر 20 بزرگ عورتیں مرد 15 یتیم بچوں کی پرورش بچوں کی دینی اور دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان بچوں کی ذاتی خواہشوں کو بھی پورا کیا جاتا ہے 
یہ وہ واحد اس کے ہاتھوں کا بنایا گیا ادارہ ہے جہاں آپکو آپکے خاندان کا پوچھنے سے پہلے آپکی پریشانی پوچھی جاتی ہے۔۔۔
آپکی ذات پوچھنے سے پہلے آپکو کھانا پوچھا جاتا ہے ۔۔۔۔
آپکی شناخت پوچھنے سے پہلے آپکی نیند اور آرام کا پوچھا جاتا ہے ۔۔۔
اگر آپ اس اولڈ ہوم میں جائیں اور جاکر اپنے بھوکے پیٹ کا ذکر کریں تو یہ پیٹ دعائیں دیتا واپس لوٹے گا ۔۔۔
ہر انسان دنیا میں اپنی خواہش کے مطابق کام کرنا چاہتا مگر اللہ پاک کی ذات اسے اپنے کچھ خاص بندوں میں چن لیتا اور اپنے لوگوں کی خدمت کے لئے لگا دیتا ۔۔۔۔۔۔۔
ایک بہت ہی ملنساز ،مخلص ، بھولی بھالی خاتون ہیں تعلیم ماسٹر نہیں کیا لیکن اپنے اخلاق محنت ،مخلص پن خدمت گزار ہونے کی بدولت غریبوں ،یتیموں بے سہاروں کے لئے کسی ماسٹر سے کم نہیں ۔۔۔

نائلہ راجہ جس کا مقصد اولڈ ایج ہوم میں لاوارث لوگوں یتیموں کی خدمت کے علاؤہ ہر اس حقوق العباد کو پورا کرتی جس کے آخری الفاظ شکر الحمدللہ پر ختم ہوں۔۔۔
بہت سی دعائیں ہماری اس ماں ،بیٹی ،بہن کے لئے جو ایک عورت ہونے کے ناطے اپنے حصے کا فرض ادا کررہی ہے ہم ساتھ نہیں دے سکتے تو ان کے لئے دعا گو ضرور ہوسکتے ہیں کہ اللہ پاک ایسی ماؤں بہنوں ،بیٹیوں کو اپنی تمام رحمتوں اور ہر طرح کی نعمتوں سے نوازے ۔۔۔(امین) ۔۔۔

والسلام : #فیضی_ڈار

No comments:

Post a Comment

Thanks for ThaT Remarks