عذاب یا آزمائش؟
کچھ دن سے کرونا کرونا ہر انسان کے منہ پر جاری ہے چاہے وہ توبہ کے الفاظ کے ساتھ جڑا ہے یا عزاب کے الفاظ کے ساتھ یا آزمائش کے الفاظ کے ساتھ یا پھر ٹک ٹاک میں فنی ٹرینڈ کے ساتھ...جہاں بھی جڑا قصور وار، لعنتیں سبھی چائنا والوں کو ہی دی جارہی ہیں...
جہاں ہر طرف کرونا جیسی مہلک وائرس کا چرچا زبان زد عام ہے وہاں دوست رشتہ دار پریشانی اور کرب میں مبتلا ہیں ۔ مگر اکثر لوگوں کی انسانیت سے گری ہوئی پوسٹ دیکھ کر مزید پریشانی ہوتی ہے۔میں چین میں گیا تو نہیں البتہ کچھ چینی میرے دوست ضرور ہیں جن کے ساتھ سوشل میڈیا پر دوستی بھی ہے جہاں تک میں نے انکو سمجھا یہ لوگ جب بھی پاکستانیوں سے ملتے ہیں تو وہ پھولے نہیں سماتے اور مکا ہوا میں بلند کرتے اور کہتے پاتھیا مطلب لوہے سے مضبوط دوست ۔ آج جب ان پہ مشکل گھڑی آئی تو ہم مزاحیہ پوسٹ بنا کے خوشی خوشی کہہ رہے ہیں کہ ان پہ اللہ کا عذاب نازل ہوا ہے , یہ مردہ کھانے والے لوگ ہیں یہ سانپ کھانے والی قوم ہیں اور ہر طرف انکے نام کی فنی ٹک ٹاک بنائی جارہی ہے وغیرہ وغیرہ۔ ڈیڑھ ارب کی آبادی ہے مردہ کھاتی ہے مگر کسی کا حق کھاتے نہیں دیکھا , کہیں نہیں دیکھا کہ کسی پانچ سالہ بچی سے زیادتی ہوئی ہو , کہیں دھوکہ دہی نہیں دیکھی , کہیں نہیں دیکھا کہ راہ چلتی عورت کو بھوکے کتے کی طرح تاڑتے ہوں۔ کہیں ملاوٹ نہیں دیکھی۔ جان مال اور عزتیں محفوظ۔ گدھے کا گوشت فروخت ہوتا ہے تو وہ گدھا ہی ہوتا ہے اپنے ہم وطنوں کو کتے کا گوشت بکرا بنا کر یا مرچوں میں مٹی ڈال کر نہیں کھلاتے حالانکہ ان کا کوئی مذہب نہیں کسی خدا کو نہیں مانتے ہیں کسی رسول کی تعلیمات پہ عمل نہیں کرتے لیکن عدل و انصاف ہے ان میں۔
میں تو کہتا ہوں یہ عذاب نہیں بلکہ اللہ کی طرف سے آزمائش ہےان پر انھیں مزید مظبوط ملک بنانے کی ۔ کیونکہ ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ 6 دن کے اندر اندر 1000 بستروں والا ایمرجنسی ہسپتال تعمیر کردیا انہوں نے۔ ہماری مسلمان گورنمنٹ چھ سال میں بنا کے دیکھا دے۔ ہم بنی اسرائیل کی طرح اس غلط فہمی کا شکار ہیں کہ ہم اللہ کی لاڈلی قوم ہیں جو چاہے کریں , اصل عذاب کے حقدار تو ہم لوگ ہیں ایک خدا کے ماننے والے اور خود کو مسلمان کہلوانے والے دنیا کی کونسی برائی اور کونسی درندگی ہے جو ہم میں نہیں ۔۔۔ 😥 😥
#واسلام
#فیضی_ڈار
https://www.facebook.com/Fazidarofficial/

No comments:
Post a Comment
Thanks for ThaT Remarks