- FaZi DaR

کپڑوں،جوتوں ، اور بناؤ سنگھار سے زیادہ اپنے مطالعہ، شعور اور گفتگو پر کام کریں۔۔کوئی بھی دس سیکنڈ آپ کے سنگھار سے متاثر ہوسکتا ہے ۔۔اس کے بعد اپکو گفتگو ہی کرنی ہوتی ہے

Tuesday, June 7, 2022

بھروسہ ذات کا اپنی فقط ایک بار دیتا ہوں
جسے میں نہ بچا پاؤں، اسے خود مار دیتا ہوں

دُعا کرتا ہوں میں بے شک تعین اور تیقن سے
مگر کچھ بھی نہ ملنے پر میں دامن جھاڑ دیتا ہوں

اگر دھڑکن چھڑے دل کی، کسی خواہش کی صورت میں
تو پھر اُن دھڑکنوں کو دل میں زندہ گاڑ دیتا ہوں

تجارت کر کے لفظوں کی، کمائی لے کے جذبوں کی
میں اپنے ہاتھ کے لکھے صحیفے پھاڑ دیتا ہوں

مجھے دولت میں مت تولو، میری قیمت نہیں لگتی
میں بندہ یک زباں ہوں، جان اپنی وار دیتا ہو

میں ہر رشتے میں لازم دوستی اس طور رکھتا ہوں
خود اپنے ہاتھ سے دشمن کو میں تلوار دیتا ہوں

میں جس دنیا میں رہتا ہوں، وہاں دھوکہ ہی دھوکہ ہے
میں اس دھوکے کو یارو، مرکزی کردار دیتا ہوں...

No comments:

Post a Comment

Thanks for ThaT Remarks