ڈیپریشن - FaZi DaR

کپڑوں،جوتوں ، اور بناؤ سنگھار سے زیادہ اپنے مطالعہ، شعور اور گفتگو پر کام کریں۔۔کوئی بھی دس سیکنڈ آپ کے سنگھار سے متاثر ہوسکتا ہے ۔۔اس کے بعد اپکو گفتگو ہی کرنی ہوتی ہے

Monday, June 27, 2022

ڈیپریشن

ڈپریشن کو معمولی مت لیا کریں 
تحیق سے پتہ چلا ھے کے ڈپریشن آگے چل کر ذہنی حالت کو اس قدر بگاڑ دیتا ھے انسان میں درد دینے اور درد سہنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ھے ایسے ہی ایک ماں نے اپنے دو بچوں کو آگ لگا دی انہیں زندہ جلتے دیکھ کر وہ سیگریٹ پیتی رہی جب وہ نارمل ہوئی تو اس کے بچے جل کر مر چکے تھے پھر جب اس طرح کے واقعات ہو جاتے ہیں تو ھم بڑی بڑی فلاسفی جھاڑنا شروع کر دیتے ہیں ماں تھی یا فرعون ایسا کیسے کرگئی؟
 تو خدارا لوگوں کو خوش رہنے دیں کسی کی زہنی بربادی کا سبب مت بنیں کوئی ناچ رہا ھے ناچنے دیں، کسی کی شکل اچھی نہیں لگی تو دفعہ ھو جائیں اپنی پیاری شکل سمیٹ کر ،کسی کی آواز بھدی لگ رہی ھو تو اپنے کانوں میں ایلفی ڈال لیں اس کی زندگی میں دخل اندازی کرنا بند کریں ،کوئی آپ کے ساتھ مخلص ھے تو اسے بھی اتنی توجہ اتنا پیار دیں جتنا وہ آپ کو دے رہا ھے اپنے آس پاس کسی کو ڈپریس پائیں تو اسے ٹکے ٹکے کی باتیں سنانے کی بجائے اسے ہنسانے کی کوشش کریں مگر نہیں،
 ہمیں تو شوق ھے لوگوں میں گھس کر انہیں ذلیل کرنے کا،اپنی جلی کٹی گھناؤنی باتوں سے دل کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا، بلا سوچے سمجھے ایسے الفاظوں ایسے القابوں سے نوازنے کا جس کو سن کر ہی انسان ادھ مرا ھو جائے 
 کیسا منافق معاشرہ بنا رھے ہیں ھم؟؟😔😒
 جس میں جب تک پھندہ ڈال کے کوئی جھول کر مرتا نہیں ،جب تک گولیاں پھانک کے اپنی الجھی سانسوں کی ڈور کاٹتا نہیں، تب تک ھم مانتے ہی نہیں کے اگلا ڈپریشن میں تھا😢
یہ معاشرہ انسانیت تو بہت دور کی بات حیوانیت کے معیار سے بھی بہت نیچے گر چکا ھے
احساس کی دنیا،الفاظ کی دنیا سے بہت مختلف ھے
                     "جس کا درد، اسی کا درد
                        باقی سارے تماشائی"

No comments:

Post a Comment

Thanks for ThaT Remarks